صوبہ ہرات میں طالبان کے حملے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے غیر ملکیوں کے قافلے پر حملہ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے غیر ملکیوں کے قافلے پر حملہ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں غیر ملکیوں کے گروپ کو نشانہ بنایا، افغان وزارت داخلہ نے تصد یق کی کہ یہ حملہ ہرات کے علاقے چیشت شریف میں کیا گیا۔غیر ملکیوں کی شناخت ابھی سامنے نہیں آئی ہے، غیر ملکی بامیان سے ہرات جا رہے تھے جب انہیں راستے میں نشانہ بنایا گیا۔

News Code 1865996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =