افغانستان کے صوبہ تخار میں پولیس چیف سمیت 7 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ تخار میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں قندہار ہائی وے پولیس چیف سمیت 7 گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ تخار میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں قندہار ہائی وے پولیس چیف سمیت 7 گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق صوبہ تخار میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پولیس قافلے پر حملہ کیا گیا جس سے پولیس چیف سمیت 7محافظ ہلاک ہو گئے جبکہ حملے کے بعد شدت پسند موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کےبعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1863289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =