کوئٹہ میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے سریاب علاقے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے سریاب علاقے میں فائرنگ سے  خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی سردہ میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جب کہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شناخت کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

News Code 1858743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha