اسلام آباد میں خاتون وکیل کے گھر پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں خاتون وکیل کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں خاتون وکیل کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں  2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔اطلاعات کےمطابق اسلام آباد میں بنی گالہ کے علاقے درانی اسٹریٹ پر خاتون وکیل کے گھر پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کے گھر پر فائرنگ پولیس کمانڈو نے کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں جب کہ اہلکار نے واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے اہلکار کی لاش بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعہ کے علل و اسباب کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

News Code 1864940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =