30 جون، 2015، 2:14 AM

کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک

کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق  نامعلوم حملہ آوروں نے جان محمد روڈ پر ایک نجی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر نسیم اختر کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، نسیم اختر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ایک اور مختلف واقعہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ایک دکان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سید محمد ہلاک ہوئے۔ تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

News ID 1856251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha