18 جولائی، 2015، 1:48 AM

کوئٹہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

کوئٹہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بروری روڈ پر سردار بہادر خان یونیورسٹی کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں  بروری روڈ پر سردار بہادر خان یونیورسٹی کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں بروری روڈ پر سردار بہادر خان یونیورسٹی کے باہر خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو محاصرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی سے ہزارہ ٹاؤن میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران چوکیدار نے حملہ آور دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ خود کش حملہ آوردہشت گرد نے عورتوں کا لباس پہنا ہوا تھا ۔

News ID 1856699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha