ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں جام پور روڈ پر مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں جام پور روڈ پر مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں  5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جام پورروڈ پرگرڈ اسٹیشن کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ نے رکشے کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 5 افراد موقع پرہی ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی اماداد فرہم کی جارہی ہے۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور مسافر کوچ  کے مسافروں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1857592

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha