مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹرک کے درمیان جامشورو میں سیہون روڈ پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کےمطابق خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل سے کراچی جارہی تھی کہ جامشورو میں پٹارو کالج کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی ۔
عینی شاہدین کے مطابق بس کا ڈرائیور موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا ۔حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر جامشورو اسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمی ہونیوالے بعض مسافروں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کرکے طبی امدادی دی جارہی ہے ۔
پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹرک کے درمیان جامشورو میں سیہون روڈ پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865928
آپ کا تبصرہ