شکار پور میں ٹریفک حادثے میں  6 افراد ہلاک

ہندوستان کے شہر شکار پور کے قریب پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  کے شہر شکار پور کے قریب پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ ذیشان راجپوت، ان کی بھابی 34سالہ اینا، تین کمسن بچیاں 8 سالہ علیشا، 10 سالہ ردا اور6 سالہ حنا جبکہ ڈرائیور عبدالمجید بھٹو شامل ہیں۔مذکورہ خاندان ایک تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی یاسین سے رتو ڈیرو جارہے تھے کہ شکار پور سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سوہن واہ بس اسٹاپ کے قریب ان کی گاڑی کو ایک تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

News Code 1869087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha