پاکستان میں مسافرکوچ اورٹرک میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کا ٹرک سے تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کا ٹرک سے تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کی مدد سے کوچ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکال کر لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیاہے۔

News Code 1860037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha