مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے افطار سے چند منٹ قبل پولیس اہلکاروں پر سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ کردی۔فائرنگ سے سب انسپکٹر فضل الرحمان موقع پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ سپاہی حفیظ اللہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1856595
آپ کا تبصرہ