پاکستان میں رشتہ کے تنازعہ پر تصادم میں 8 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ دادو میں حاصل گوٹھ گاؤں میں رشتے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ دادو میں حاصل گوٹھ گاؤں میں رشتے کے تنازعہ  پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دادوکے گاؤں حاصل گوٹھ میں چانڈیو برادری کے 2 گروپوں ميں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پرہی ہلاک  ہوگئے ہیں، واقعہ کے بعد دونوں فریقین نے مورچے سنبھال لئے ہیں جس کے بعد علاقہ نو گو ایریا بن گیا ہے۔پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے پر ہوا ہے، ہلاک  ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت گلاب چانڈیو، رانو خان، عبدالحمید اور رانجھن کے نام سے ہوئی ہے ۔

News Code 1857073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =