11 اکتوبر، 2015، 2:40 PM

پاکستان کے علاقہ میاں چنوں میں 8 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ میاں چنوں میں 8 افراد ہلاک

پاکستان میں میاں چنوں کے علاقہ روٹلا میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں میاں چنوں کے علاقہ  روٹلا میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے روٹلا میں حافظ جلال اورحافظ کریم نامی 2 رشتے داروں کے درمیان کافی عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز دونوں خاندانوں کے درمیان راستہ دینے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوگئی تھی جس نے آج شدت اختیار کرلی اوردونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک  جب کہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ہلاک  ہونے والوں میں حفظ کریم،ان کے 3 بھائی حافظ سعید، حافظ غلام اور ماسٹر مقبول کے علاوہ ان کی والدہ اور حافظ سعید کی بیوی شامل ہے جب کہ مخالف گروپ کے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

News ID 1858778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha