16 جولائی، 2015، 2:53 PM

سیالکوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری ہلاک

سیالکوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 4 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان  ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 4 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں صالح پور، جمیاں اور پتوال نامی گاؤں میں فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی غلام مصطفیٰ، راحت اور محمد بوٹا  ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ ہندوستانی فوج کی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ شہریوں کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ ہندوستانی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کے نیزا پیر سیکٹر میں گاؤں نندی پور اور دیگر دیہاتوں میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 18 سالہ لڑکی زرینہ ہلاک ہو گئی پاکستانی فورسز نے بھی ہندوستانی علاقہ میں فائرنگ کی ہے۔

News ID 1856658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha