مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جنازے کے ایک جلوس پر ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ جنازہ کشمیر میں سرگرم مسلح شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک کارکن کا تھا جسے جمعرات کو ہندوستانی فورسز نے ہلاک کیا تھا۔جنازے کا جلوس سری نگر سے 35 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ایک گاﺅں کاکپوڑہ میں نکالا گیا ۔ جنازے میں شریک لوگوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین اور جنازے کے جلوس کو متفرق کردیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے جمعرات کو علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر گاﺅں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی تھی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والا طالب شاہ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دیگر دوانتہا پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جنازے کے ایک جلوس پر ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1857205
آپ کا تبصرہ