15 اگست، 2015، 12:56 AM

سری نگر میں کرفیو نافذ

سری نگر میں کرفیو نافذ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل پولیس کے رجندرا نے کہا ہے کہ کرفیو علیحدگی پسندوں کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے خطرے کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کو ہی دن کے آغاز میں ہندوستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایل او سی کے قریب پاکستانی خاتون ہلاک جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ کشمیر میں متعدد علیحدگی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں جو پاکستان سے الحاق یا آزادی کا مطالبہ کرتی ہیں۔

News ID 1857381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha