2 اگست، 2016، 12:56 PM

سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث ہانگ کانگ کا مواصلاتی نظام معطل

سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث ہانگ کانگ کا مواصلاتی نظام معطل

چین کے زیر انتظام ساحلی شہر ہانگ کانگ کے کناروں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث شہر کا مواصلاتی نظام معطل ہوکر رہ گیا جبکہ سٹاک ایکسچینج سمیت شہر کو عملی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے زیر انتظام ساحلی شہر ہانگ کانگ کے کناروں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث شہر کا مواصلاتی نظام معطل ہوکر رہ گیا جبکہ سٹاک ایکسچینج سمیت شہر کو عملی طور پر بند کردیا گیا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ہانگ کانگ سے سمندی طوفان ’جسے ندا ٹائیفون کا نام دیا گیا ہے‘ ٹکرایا جس کے نتیجے میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی شدت سے چلنے والی ہواؤں نے شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا۔ طوفان کے باعث ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر 180 پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ بس، ٹرام اور کشتیوں کی سروس بھی بند کردی گئی ۔ہانگ کانگ آبزرویٹری کے مطابق ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی ندا کی شدت کم ہوگئی اور وہ ایک چھوٹے طوفان میں تبدیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا۔ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ندا ٹائیفون چین کے دوسرے شہر گوانگ ڈونگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

News ID 1865933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha