28 اگست، 2015، 1:08 PM

ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں 6 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں 6 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری ہلاک جب کہ 46 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں  6  پاکستانی شہری ہلاک  جب کہ 46 زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان کی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر چاروا، سجیت گڑھ، ہڑپال اور باجرہ گڑھی سیکٹرز میں فائرنگ کی اور مارٹر گولے فائر کئے جس سے 6 پاکستانی شہری ہلاک جب کہ 46 زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا جب کہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ  پنجاب رینجرز کی جانب سے ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ہندوستانی گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

News ID 1857709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha