18 اگست، 2015، 12:49 PM

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان سیالکوٹ سیکٹر میں شدید فائرنگ جاری ہے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوجی کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان سیالکوٹ سیکٹر میں شدید فائرنگ جاری ہے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوجی کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک  ہوگیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں ٹھٹھی ندروال،ٹھٹھی خورد اور ٹھٹھی گوجراں نامی شہری آبادیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹھٹھی خورد میں ایک شہری ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پاکستانی فوج بھی ہندوستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔

News ID 1857476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha