مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کی جانب سے فائرنگ کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور حال ہی میں پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں ہندوستانی مداخلت کے ثبوت برطانوی حکام کو فراہم کئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر فائرنگ کے باعث 14 پاکستانی شہری ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ