5 مئی، 2017، 12:59 PM

پاک افغان سرحدی علاقے افغان فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے افغان فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی ہلاک

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے چمن پر افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے3 پاکستانی شہری ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے چمن  پر افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے3 پاکستانی شہری ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان فورسز  نے چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی اور گولے برسائے، افغان فورسز کی جانب سے داغے گئے گولے گلدار باغیچہ اور اڈہ کہول میں دو مکانات پر گرنے سے 3 پاکستانی شہری جاں بحق جب کہ 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی کارروائی میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ چمن انتظامیہ نے اسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

News ID 1872268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha