مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپل، پوخلیاں اور چارواہ سیکڑز میں فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے جب کہ گاؤں جنگلوڑہ میں ہندوستانی فائرنگ سے 7 شہری زخمی بھی ہوئے جبکہ پنجاب رینجرز نے بھی ہندوستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ بھارتی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1867805
آپ کا تبصرہ