کراچی میں فائرنگ سے  2 ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار نیپا کے قریب اتوار بازار میں ڈیوٹی پرمامور تھے کہ موٹرسائیکل پرسوار دہشت گردوں  نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، ہلاک ہونے والے  ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شناخت نظام حسین اور محمد شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

News Code 1857788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha