23 مارچ، 2016، 2:49 PM

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں چورنگی کے قریب وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں  بنوں چورنگی کے قریب وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں چورنگی کے قریب 2 پولیس اہلکار عمران اور فیصل موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح وہابی دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران موقع پر ہی ہلاک  ہوگیا جب کہ فیصل کو طبی امداد کے بعد علاج کے لئے ملتان منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اندرون شہر میں درگاہ کے ایک متولی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی کے فروغ میں وہابی مدارس اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی دہشت گرد مدارس کے خلاف کارروائی کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔

News ID 1862750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha