اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  یہ واقعہ دارالحکومت کے مضافات میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

اسلام آباد میں پولیس ترجمان ضیاء القمر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔قمر کے مطابق واقعے میں ایک اور پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

News Code 1861790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha