2 اپریل، 2016، 10:04 AM

ریاست الینوائے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ریاست الینوائے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست الینوائے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الینوائے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات شکاگو کے مختلف علاقوں میں پیش آئے جن میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات منظم اور سوچی سمجھی کارروائی معلوم ہوتے ہیں تاہم اس میں کسی سرگرم گروہ کے ملوث ہونے کا اندیشہ نہیں ۔پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

News ID 1862995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha