امریکہ میں فائرنگ سے 3 پولیس افسروں سمیت 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین پولیس افسروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رومیں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین پولیس افسروں سمیت  5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق  پولیس اور حملہ آورکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ تین پولیس افسر ہلاک  ہو گئے ہیں ۔ترجمان پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ بیٹن رو کے پولیس ہیڈ کواٹر کے قریب پیش آیاہے ۔ ادھر امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک  ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاہے ۔

News Code 1865570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha