مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ میں رہائشی علاقے میں جاری ایک پارٹی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق 2 افراد نے فائرنگ کرکے لوگوں کا نشانہ بنایا اور پھر پیدل ہی اس مقام سے فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے دیگر 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پٹس برگ کی جس کاؤنٹی ویکنزبرگ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، اس کاؤنٹی کی آبادی 16ہزار ہے جبکہ یہاں کم آمدنی یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ