امریکہ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی

امریکی ریاست میزوری میں ایک شخص نے نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو زخمی کر دیا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میزوری میں ایک شخص نے نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو زخمی کر دیا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک جنونی شخص نے ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئی میں ایک نائٹ کلب کے اندرگھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ،واقعے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی حملہ آور کی گرفتاری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
فائر نگ کے بعد زخمی افراد کو طبی امداد کے لےئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

News Code 1866058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha