30 جون، 2015، 1:58 PM

بلوچستان میں 13 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں 13 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی تحصیل مشکے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 13 وہابی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے تشدد اور عدم استحکام پیدا کررکھا ہے پاکستنای سکیورٹی فورسز وہابیوں کی دہشت گردانہ سازشوں کو ناکام بنا رہی ہیں ۔ تازہ ترین کارروائي میں سکویرٹی فورسز نے 13 وہابی طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کارروائی میں  ایک اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 13 دہشت گرد مارے گئے جن میں دہشت گرد تنظیم  کے سربراہ کا بھائی اور بھانجا بھی شامل ہے۔ دہشت گرد تربت، آواران اور مشکے میں سماج دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پہلے تو پاکستان کے وجود کے ہی خلاف تھے اور اب وہ پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔

News ID 1856260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha