17 مارچ، 2016، 4:18 PM

خیبر ایجنسی اور چلاس میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی اور چلاس میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی اور چلاس میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 8 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی اور چلاس میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 8 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں وادی تریل کے گاؤں گیال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی اور اس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد شاہراہ قراقرم پر ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے، کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ادھر خیبر ایجنسی کے درہ درمو دراب میں دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی، چوکی پر تعینات جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا، جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

News ID 1862610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha