مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وادی تیراہ کے علاقے مستک میں پاکستانی سکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے مستک میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ چاروں دہشت گردوں کی لاشیں جمرود اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے وادی تیراہ میں کالعدم وہابی تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظرعلاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں وہابی شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان کی وادی تیراہ کے علاقے مستک میں پاکستانی سکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1864473
آپ کا تبصرہ