مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور فائرنگ کے دوران 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کاروائی نواحی علاقے کلی دتو میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
کاروائی کے دوران اہلکاروں اور وہابی شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کاروائی کے دوران وہابی کالعدم تنظیم کے 5 شرپسند ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے وہابی شرپسندوں میں تنظیم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے، کاروائی میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
![بلوچستان میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک بلوچستان میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/1393/04/09/IMG17081745.jpg)
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور فائرنگ کے دوران 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1861446
آپ کا تبصرہ