بلوچستان کے ضلع آواران میں 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکارہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکارہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایف سی نے آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

News Code 1861267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =