بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ  بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  بلوچستان کے علاقے آوران مشکے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں  نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی  جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی  فائرنگ سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔

News Code 1864863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =