مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئےہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 15دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے دو کیمپ بھی تباہ کردیئے گئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جن میں بارودی سرنگیں، بم، بم بنانے والے آلات اورراکٹ بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئےہیں۔
News ID 1863113
آپ کا تبصرہ