26 جولائی، 2015، 7:14 PM

افغانستان میں طالبان کا پولیس بیس پر قبضہ

افغانستان میں طالبان کا پولیس بیس پر قبضہ

افغان سکیورٹی حکام کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی علاقے بدخشاں میں 3 روزہ جنگ کے بعد 100 سے زائد پولیس اور بارڈر سکیورٹی اہلکار ہتھیار ڈال کر طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے بدخشاں میں 3 روزہ جنگ کے بعد 100 سے زائد پولیس اور بارڈر سکیورٹی اہلکار ہتھیار ڈال کر طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق صوبہ بدخشاں میں قائم تیرگران کا پولیس بیس کیمپ طالبان دہشت گردوں  کے زیر قبضہ آگيا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد افغانستان کے دور دراز علاقوں میں قائم سکیورٹی بیس کیمپس اور چیک پوسٹوں پرشدت پسندوں کے حملوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ ان حملوں میں افغان سکیورٹی اداروں کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

News ID 1856896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha