18 ستمبر، 2026، 11:53 AM

ایران کے پاس اپنے دفاع کے لیے بہت سے آپشنز موجود ہیں، ایرانی جوہری توانائی کے ترجمان

ایران کے پاس اپنے دفاع کے لیے بہت سے آپشنز موجود ہیں، ایرانی جوہری توانائی کے ترجمان

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اپنے دفاع کے لیے بہت سے اختیارات موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ تہران کے پاس موجودہ حالات میں اپنے دفاع کے لیے کافی اختیارات موجود ہیں، لیکن ان اختیارات سے بڑھ کر ہمارے پاس اپنے ملک کے دفاع کے لیے ایک مضبوط عزم و ارادہ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ (دشمن) ہم پر جتنا بھی دباؤ ڈالیں، ہم اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

چین کے سی جی ٹی این نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کمالوندی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی تعداد میں اضافے سے متعلق امریکی دعوؤں کو بھی مسترد کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں صرف چند ایک بحری جہاز آمدورفت کر رہے ہیں۔

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جارحانہ حملے کے آغاز سے قبل آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار بحری جہازوں کی تعداد روزانہ 100 سے زیادہ تھی۔

واضح رہے رائٹرز کی جانب سے نقل کیے گئے بحری جہازوں کی ابتدائی ٹریکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت سے یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو کر روزانہ 14 سے بھی کم رہ گئی ہے۔

کمالوندی نے ویزا جاری کرنے کے تنازع کے معاملے پر بھی بات کی، جس کے باعث ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی اور ان کے اعلیٰ عہدیدار بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریا، جو ایجنسی کے میزبان ملک کی حیثیت رکھتا ہے، نے تقریباً دو ہفتے قبل ویزے جاری کیے تھے، لیکن ’’اچانک امریکیوں کے دباؤ کے تحت انہیں منسوخ کر دیا۔

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اچھی صورتحال نہیں ہے۔ یہ معاملہ صرف ایران سے متعلق نہیں، بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور میرے خیال میں ہر شخص اور ہر ملک کو اس کے خلاف ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔

News ID 1941467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha