مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل بقائی نے پاکستانی صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ، پاکستان کی حکومت اور عوام، بالخصوص پڑوسی اور مسلم ملک پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی تمام اقسام کی دوٹوک مذمت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردانہ اور پرتشدد کارروائیوں کا کسی بھی صورت کوئی جواز نہیں۔
اسماعیل بقائی نے خطے کے ممالک کے درمیان دہشت گردی کے مؤثر اور مسلسل مقابلے کے لیے تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آپ کا تبصرہ