پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک

پاکستان کے علاقہ خوشاب میں پولیس مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خوشاب میں پولیس مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق خوشاب کے علاقے میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود کالعدم وہابی تنظیم کے کمانڈر نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے  دہشت گرد کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی جو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے اور اس نے نوشہرہ کے قریب پناہ لے رکھی تھی جب کہ ملزم کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، کلاشنکوفیں، بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق وہابی دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Code 1864558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =