کراچی میں 2 داعش کمانڈر ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے گلشن معمار کے قریب کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے گلشن معمار کے قریب کارروائی کے دوران  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس پر علاقے میں چھپے ہوئے وہابی دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شدت پسند تنظیم داعش کے اہم کمانڈر تھے اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

News Code 1863089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =