پاکستان کا پاک افغان سرحد پر 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

پاکستان نے افغانستان سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے خیرایجنسی سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس دوران پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گھیرے میں لے کر ان پر فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب پاکستانی حکام نے ایک دن قبل ہی افغانستان سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پر گولی چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

News Code 1870569

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha