کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب سکیورٹی کے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب سکیورٹی کے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں 2 اہلکار ہلاک  ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں 2اہلکار شدیدزخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی اہلکار بھی  اسپتال پہنچ کر ہلاک ہوگیا
اسپتال ذرائع کے مطابق  ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے سر،چہرے اور سینے پر گولیاں لگیں،دونوں اہلکار جانبر نہ ہو سکے اوردوران علاج دم توڑ گئے۔
جناح اسپتال شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عبد الرزاق اور خادم حسین کے نام سے ہو ئی ہے۔
 

News Code 1865777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =