مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانے والا مبینہ خودکش بمبار ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے امن شاہی کالونی میں واقع قبرستان میں موجود علامہ سید حبیب احمد درگاہ کے نزدیک گزرنے والی رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا۔ رینجرز نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، جس سے ایک حملہ آور موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ہلاک حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانے والا مبینہ خودکش بمبار ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
News ID 1869039
آپ کا تبصرہ