14 دسمبر، 2015، 12:13 PM

وہابی دہشت گرد تنظیم سے منسلک پنجاب یونیورسٹی کے 2 پروفیسر گرفتار

وہابی دہشت گرد تنظیم سے منسلک پنجاب یونیورسٹی کے 2 پروفیسر گرفتار

پاکستان کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سےمنسلک 2 پروفیسروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سےمنسلک 2 پروفیسروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی کی،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر عمر نواز اور ایڈمنسٹریٹو سائنس کے پروفیسر عامر سعید کو حراست میں لے لیا۔ عمر نواز کو ہاسٹل نمبر ایک اور عامر سعید کو بیچلر مین ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا۔
حساس اداروں کا کہنا ہے کہ دونوں اساتذہ کے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے رابطے تھے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی نظریہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور وہابی دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔

News ID 1860300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha