24 دسمبر، 2015، 1:48 PM

طالبان پاکستان کا سربراہ ملافضل اﷲ افغانستان میں روپوش

طالبان پاکستان کا سربراہ ملافضل اﷲ افغانستان میں روپوش

افغانستان کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرعبداﷲ عبداﷲ نے کہا ہے کہ پاکستان کی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظيم طالبان پاکستان کا سربراہ افغانستان میں روپوش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرعبداﷲ عبداﷲ نے کہا ہے کہ پاکستان کی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظيم طالبان پاکستان کا سربراہ افغانستان میں روپوش ہے۔ عبداﷲ نے کابل میں ٹی وی سے گفتگو میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ کے ایک کارروائی میں بچ نکلنے کے انکشاف کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ عبداﷲ عبداﷲ نے کہاکہ افغانستان میں موجود ملا فضل اﷲ حالیہ کارروائی میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا مگرہمیشہ نہیں بچ پائے گا۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News ID 1860534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha