مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت کے ملازم کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے منسلک ہونے کے شواہد پر گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق عدالت میں اسٹنیو گرافر حافظ ارمان کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سہولت کار ہونے کے شواہد کے بعد سی ٹی ڈی گجرانوالہ نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق حافظ ارمان وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کو عدالتی کارروائیوں کی معلومات فراہم کرتا تھا اور اسے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔
پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور علمی، مذہبی اور سماجی مقامات پر وحشیانہ حملوں میں ملوث ہیں۔
آپ کا تبصرہ