لاہور سے وہابی تنظیم لشکر جھنگوی کے 6 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے دو مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )  نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے دو مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔  سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کے نتیجے میں عمر ساجد جھنگوی، ہدایت اللہ اور محمد صادق کو کالج روڈ سے جبکہ انعام الحق، عطاءاللہ اور محمد یاسین کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جارہا ہے۔  عمر ساجد جھنگوی احمد پور سیال ضلع جھنگ، محمد صادق لیاقت پور ضلع رحیم یار خان جبکہ ہدایت اللہ، انعام الحق، عطاءاللہ اور محمد یاسین لاہور کے رہائشی ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

News Code 1860382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha