پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل

پاکستانی آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہابی دہشت گردوں کوغیر ملکی عناصر کی مدد اور تربیت حاصل ہے وہابی دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے حمایت مل رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہابی  دہشت گردوں کوغیر ملکی عناصر کی مدد اور تربیت حاصل ہے وہابی دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے حمایت مل رہی ہے۔جنرل راحیل شریف نے پیر کو کوئٹہ میں بلوچستان میں امن اور استحکام کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ملک سے دہشت گری ختم کرکے دم لے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ دشمن وہابی دہشت گردوں کو پناہ، تربیت اور مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے حمایت مل رہی ہے۔ راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے سالمیت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

News Code 1861539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =