20 اپریل، 2016، 8:57 AM

پاکستانی فوج کا کرپشن کے خلاف سنجیدہ کارروائی کی حمایت کا اعلان

پاکستانی فوج کا کرپشن کے خلاف سنجیدہ کارروائی کی حمایت کا اعلان

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے بلاتفریق سب کا احتساب ضروری ہے اور پاکستانی فوج کرپشن کے خلاف سنجیدہ کارروائی کی حمایت کرےگي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے بلاتفریق سب کا احتساب ضروری ہے اور پاکستانی فوج کرپشن کے خلاف سنجیدہ کارروائی کی حمایت کرےگي۔ جنرل راحیل شریف فوج کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ فوج کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور ملک میں اُس وقت تک پائیدار امن اور استحکام نہیں لایا جاسکتا جب تک کرپشن کا جڑ سے خاتمہ نہ ہوجائے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ قوم کی تائید اور حمایت سے لڑی جا رہی ہے اور ملک کے استحکام، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے بلا امتیاز احتساب انتہائی ضروری ہے.

پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا  کہ پاکستان کی مسلح افواج اس سمت میں بامعنی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گی، جس سے ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔

News ID 1863430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha